شیخوپورہ: کار سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

منگل 11 جون 2019 19:46

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

شیخو پورہ پولیس کے مطابق شیخو پورہ کے شرقپور روڈ کے علاقے بدو مرادے کے قریب نامعلوم کار سواروں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص سجاد احمد ورک جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سجاد احمد ورک گائوں سے شیخوپورہ شہر آ رہا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ قتل کسی سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔…

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں