فیصل آباد،شیخوپورہ روڈ کھرڑیانوالہ میں ضیاء شہید سٹاپ کے قریب ریس لگاتی دوتیز رفتار مسافر بسیں الٹ گئیں

منگل 9 جولائی 2019 20:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2019ء) شیخوپورہ روڈ کھرڑیانوالہ میں ضیاء شہید سٹاپ کے قریب ریس لگاتی دوتیز رفتار مسافر بسیں الٹ گئیں ، بس کے نیچے آکر گزرنے والا راہگیر موٹر سائیکل سوار معمر شخص جاں بحق ، سولہ افراد زخمی ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں معمولی زخمی ہونیوالے سات مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہی فارغ کردیا گیا جبکہ شدید زخمی ہونے والے 110افراد کوسول اور الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا ، شیخوپورہ روڈ کھرڑیانوالہ میں ضیاء شہید سٹاپ کے قریب دو تیز رفتاربسیں ریس لگاتی ہوئی بے قابو ہو کر الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں 74ر ب لوہکے کا رہائشی ستر سالہ موٹر سائیکل سوار محمد اشرف الٹنے والی بس کے نیچے آکر دم توڑ گیا ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بسیں الٹنے کے دوران زخمی ہونیوالوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں محمد ارسلان ، محمد اقبال ، غلام علی ، زمان اقبال ، محمد ندیم ، عبدالجبار ، محمد شاہد ، سلطان حیدر ، محمدخالد ، رضوان ، بشیر ، شمائلہ ، نوشین ، عمر فاروق ، اصغر علی ، منظور شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں