شیخوپورہ کی بستی کارخانہ گوپال سنگھ کے مکینوں کو بے دخل کرنے کیلئے سرکاری مشینری کے متحرک ہوتے ہی سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گئے

بدھ 18 ستمبر 2019 15:05

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) شیخوپورہ کی بستی کارخانہ گوپال سنگھ کے مکینوں کو بے دخل کرنے کے لئے سرکاری مشینری کے متحرک ہوتے ہی سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گئے جن میں سے کئی افراد نے کفن بھی پہن رکھے تھے جنہوں نے دھمکی دی کہ اگر کارخانہ گوپال سنگھ میں رہنے والے 14 سو گھرانوں کو اس بستی جہاں وہ قیام پاکستان سے رہ رہے ہیں سے بے دخل کیا گیا تو وہ قریبی ریلوے ٹریک پر لیٹ کر اجتماعی خودکشی کر لیں گے مظاہرین نے شیخوپورہ جنڈیالہ روڈ بلاک کرکے مزدور رہنماء سید واجد شاہ کی قیادت میں شدید نعرہ بازی کی بستی کارخانہ گوپال سنگھ کی اراضی فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری محمد رضا گھمن اور اس کے رشتے داروں کی ملکیت ہے جو انہوں نے 1953 میں الاٹ کروائی تھی مگر کارخانہ گوپال سنگھ میں قیام پاکستان سے 14 سو سے زیادہ گھرانے قیام پذیر ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم جاری کیا تھا کہ یہ بستی خالی کروا کر اس کے مالکوں کی تحویل میں دی جائی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں