شیخوپورہ، مزدا ٹرک کی چھت پر کھڑا نوجوان بجلی کی ھائی ٹینشن تاروں سے ٹکراکرجاں بحق

منگل 19 نومبر 2019 19:58

شیخوپورہ ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) لاھورروڈ کاغذسازفیکٹری کے قریب مزدا ٹرک کی چھت پر کھڑا نوجوان بجلی کی ھائی ٹینشن تاروں سے ٹکرکرنوجوان جھلس کرجاں بحق ھوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرمتعلقہ فیڈرکی بجلی معطل کرواکرجلی ھوئی نعش پولیس کے حوالے کر دی جھلس کرہلاک ھونیوالے نوجوان کی شناخت ثاقب علی، 18 سالہ سکنہ شکر گڑھ سے ہوگئی اطلاع کے مطابق مزدا ٹرک پیپر مل سے مال لوڈ کرنے کیلئے فیکٹری میں جا رہا تھا کہ نوجوان مزدا کی چھت پر کھڑا تھا تو فیکٹری سے باہر بجلی کی 11kv تاروں کے ساتھ لگنے سے جھلس کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں