گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خواتین شیخوپورہ میں کورونا کی وبا ء پھیلنے کا خدشہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے قوم کی بیٹیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، کالج ہوسٹل میں کرونا کی وبا کے دنوں میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کو ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے خالی نہیں کیا جہاں کرونا کے مریضوں کے بیڈ گندی چادریں اور دیگر اشیا بکھری پڑی ہیں سپرے نہ ہونے کی وجہ سے جراثیم پھیلنے کا خطرہ موجود ہے کالج میں کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے مگر ساتھ والے کلاس روم میں کرونا کے مریضوں کے بیڈ طالبات کے لئے خوف کی علامت بن کر رہ گئے ہیں کالج انتظامیہ نے کئی بار محکمہ ہیلتھ کو بھی آگاہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو بھی مگر نہ تو سپرے ہو سکا نہ ہوسٹل کی بلڈنگ خالی ہو سکی نہ کالج کے کیئر سینٹر سے ڈاکٹرز کا سامان اٹھایا گیا اور نہ ہی ساتھ والی کلاسز سے گندی چادریں اور بیڈ اٹھائے گئے اگر اس کالج میں کرونا کی وبا پھوٹ پڑتی ہے تو اسکا زمہ دار کون ہی ہمیں آج سرکاری پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی تصاویر بھیجی گئیں جن میں انکو مختلف سکولوں کا دورہ کرتے دکھایا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ بہت اچھے اقدامات کئے گئے ہیں مگر قوم کی بیٹیوں کی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈالی گئیں ہیں فوٹو سیشن کو چھوڑ کر حقیقی معنوں میں اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمیں لاحق تشویش اور صحت کے خدشات کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں