ٹیوٹا وین اور مسافر بس میں تصادم میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

آٹھ آفراد کو شاہدرہ، چھ افراد کو کلہ منڈیالیہ میں سپرد خاک کیا گیا، انتہائی رقت آمیز مناظر

منگل 1 دسمبر 2020 17:30

نارنگ مندی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کالاخطائی روڈ پر آلہ پور سیداں کے قریب دھند کے باعث ٹیوٹا وین اور مسافر بس میں ہولناک تصادم میںہلاک ہونے والے تمام افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا،آٹھ افراد دو بھائی وجاہت اور مجاہد انکی بہن شائزہ بی بی ،ثمینہ بی بی اسکے خاوند محمد افضل اور انکے بیٹے حمزہ کو ڈیرانوالہ جبکہ ہاجراں بی بی اسکی بہن شاہدہ بی بی کو شاہدرہ اورچھ افراد کو کلہ منڈیالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جب لاشیں گھروں میں پہنچیں تو علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی اور انتہائی رقت آمزی مناظر دیکھے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں مزید سات افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر مقامی پولیس نے غیر قانونی گیس کے سلنڈر گاڑیوں میںنصب کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں