شیخوپورہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں 08منشیات فروش سمیت17افراد گرفتار،منشیات برآمد

پیر 20 ستمبر 2021 20:50

شیخوپورہ۔20ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و ایمان کی فضاء کو براقرار رکھنے کے لیے شیخو پورہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں 08منشیات فروش سمیت17افراد گرفتارمنشیات، برآمدمقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہداہت پر شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہو ئے 08منشیات فروش محمدعلی، اکرم،یسن، اللہ رکھا اورصفدر سمیت 17افراد کو گرفتار کرلیا۔

منشیات فروشوں کے قبضہ سے5620گرام چرس او84لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اس کے علاوہ10افراد کو  ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا  ملزمان کے قبضہ سے07عدد پسٹل 30بور،01عدد کلاشنکوف،01عدر پسٹل ،01عدر رائفل 223بوراور گولیاں برآمد ہوئیں ۔شیخوپورہ  پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں