ضلع کونسل شیخوپورہ کا اجلاس، انتظامی و مالیاتی امور کا جائزہ

پیر 22 نومبر 2021 23:48

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) ضلع کونسل شیخوپورہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین انجینئر رانا احمد عتیق انور کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر ملک منشائ جاوید، ایکسئن ضلع کونسل عبداللہ بھٹی، ڈی او فنانس اویس ملک، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ذوالفقار خاں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع کونسل شیخوپورہ کے انتظامی و مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، چیف آفیسر نے انتظامی و مالیاتی امور سمیت ضلع چیئرمین کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور انکی مدت تکمیل سے بھی آگاہ کیا جس پر چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور نے ہدایت کی ضلع کونسل کے انتظامی و مالیاتی امور کو مربوط رکھنے سمیت ان کا ریکارڈ مکمل مرتب رکھا جائے جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بھی بروقت یقینی بنائی جائے جن کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے وہ نہ صرف خود وزٹ کریں گے بلکہ متعلقہ حکام بھی اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی نہ برتیں، چیئرمین ضلع کونسل نے چیف آفیسر سمیت دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں صفائی و ستھرائی کا نظام موثر مربوط اور فعال بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ شجر کاری کے فروغ کیلئے بھی ضلع بھر میں ضلع کونسل کے زیر اہتمام شجرکاری مہم شروع کی جائے،اس موقع پر انجینئر رانا احمد عتیق انور نے ضلع کونسل کے ترقی پانے والے 8ملازمین میں پروموشن لیٹرز بھی تقسیم کئے اور چیف آفیسر کو ترقی کے منتظر مزید ملازمین کی سنیارٹی لسٹ جلد مکمل کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ ترقی پانے والے ملازمین نے چیئرمین ضلع کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں