وزیر اعلی پنجاب کیلئے پرویز الہی کی نامزدگی خوش آئندہے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں : چوہدری صہیب احمد گورائیہ

منگل 29 مارچ 2022 19:17

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2022ء) وزیر اعلی پنجاب کیلئے پرویز الہی کی نامزدگی خوش آئندہے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان شاء اللہ پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد پنجاب کی تقدیر بدل دیں گے تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ق نے ہر دور میں ترقی کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے دیئے ایک دفعہ پھر ق لیگ کو عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملاہے کبھی مایوس نہیں کریں گے چوہدری برادران عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری صہیب احمد گورائیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ملک بھی جب بھی سیاسی بحرانوں نے جنم لیا مسلم لیگ ق نے اہم کردار اداکیا چودھری شجاعت دور اندیش سیاستدان ہیں وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے فیصلے اور پرویز الہی کی بطور وزیر اعلی پنجاب نامزدگی سے عوام خوشی سے نہال ہے پرویز الہی کے وزیراعلی منتخب ہونے سے ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں