نارنگ منڈی ،فائرنگ سے 15سالہ بچہ ہلاک ،دوسرے واقعہ میں نہر سے نعش برآمد

جمعرات 20 جولائی 2023 22:56

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2023ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹ راجپوتاں میں فریقین کی اندھا دھند فائرنگ سے پانچ بہنوں کا پندرہ سالہ اکلوتا بھائی ثاقب عمر رضا جاں بحق ہو گیا یہ افسوس ناک واقعہ کوٹ راجپوتاں میں پیش آیا جہاں دو فریقین میں بچوں کی لڑائی پر بات بڑوں میں چلی گئی اور فریقین اسلحہ نکال لائے ۔آزادانہ فائرنگ ہوئی اور مقتول کو گولی سر کے آر پار ہو گئی جسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

اس افسوسناک واقعہ پر ماں زہنی توازن کھو بیٹھی پولیس مصروف تفتیش ہے جب کہ دوسرے واقعہ میں سرحدی علاقہ جاجوگل کے قریب ایم آر لنک سے ایک چھبیس سالہ نامعلوم نوجوان کی مسخ شدہ نعش ملی ہے جسے پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے متوفی کیسے ہلاک ہوا نہاتے ہوئینہر میں ڈوب گیا یا اسکے پیچھے کوئی اور عوامل ہیں عینی شاہدوں کے مطابق نعش بدوملہی قلعہ کالر والا سے ڈھلی نہر میں تیرتی ہوئی یہاں آئی اور سرکنڈوں میں پھنس گئی جسے مقامی لوگوں نے نکال کر نارنگ منڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے نعش کئی روز پرانی ہے بدبو آرہی ہے عوام سے اپیل ہیشناخت میں پولیس کی مدد کریں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں