نارنگ منڈی،نہر میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے دو بچوں کو بچا لیا گیا ،تیسرے کا کوئی سراغ نہ لگ سکا

بدھ 16 اگست 2023 23:34

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2023ء) نارنگ منڈی کے علاقہ پنڈوری نہر میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے ،ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے دو بچوں نو سالہ عبداللہ اور دس سالہ آمنہ کو بچا لیا گیا جبکہ رات گئے تک تیسرے بچے زین کی تلاش جاری تھی اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ پنڈوری کے قریب سے گزرنے والی مریدکے راجباہ میں شدید گرمی کے باعث تین کمسن بچے نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے عوام نے چیخ و پکار سن کر ریسکیو کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پینچ کر ایک نو سالہ بچے عبداللہ اور دس سالہ آمنہ کو بچا لیا اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ تیسرے بچے زین کی تلاش کیلئے ریسکیو کی پوری ٹیم کٹی گھنٹے سے جدوجہد کر رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے گاوں میں صف ماتم بچھ گئی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں