بجلی چوری میں ملوث تین دیہاتوں کی بجلی مکمل بند کردی گئی ، دیہات تاریکی میں ڈوب گئے

پیر 23 اکتوبر 2023 16:22

بجلی چوری میں ملوث تین دیہاتوں کی بجلی مکمل بند کردی گئی ، دیہات تاریکی میں ڈوب گئے
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2023ء) لیسکو حکام نے بجلی چوری میں ملوٹ تین دیہاتوں پکھیالہ ،قلعہ بھٹیاں اور بڈھنکے میں مکمل بجلی بند کردی اور اپنی تمام برقی تنصیبات اتار لیں جس کے باعث تحصیل مریدکے کے تین دیہات مکمل تاریکی میں ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

لیسکو حکام ایس ڈی او سلمان مجید ،ملک محمد یاسین ،سید عدنان حسین کاظمی ،چوہدری طاہر اشفاق اولکھ نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں دیہاتوں کے صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور بار بار وارننگ کے باوجود بجلی چوری پر قابو نہ پائے جانے پر واپڈا حکام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام ٹرانسفامر ز اتار لئے گئے ہیں اور ان دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی تاحکم ثانی بند رہے گی ۔

لیسکو کے مطابق بجلی چوری کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے بڑی تیزی سے آپریشن جاری و ساری ہے ،اس میں کوئی رعایت نہیں برتی جارہی جبکہ بجلی چوروں کے خلاف بھاری جرمانوں کے علاوہ مقدمات بھی درج ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں