شیخوپورہ،ضلع بھر میں ''ستھرا پنجاب پروگرام'' بھرپور طریقے سے جاری

بدھ 13 مارچ 2024 17:18

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں ''ستھرا پنجاب پروگرام'' بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ شہروں ، قصبوں اور دیہی علاقوں میں موجود کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے۔ ڈرینج اور سیوریج کی صفائی کی جا رہی ہے ، سٹریٹ لائٹس بحال کی جا رہی ہیں ، جس کی وجہ سے رہائشی علاقے صاف ستھرے اور خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں اور اہلیان علاقہ کی طرف سے''ستھرا پنجاب مہم'' کو سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ''ستھرا پنجاب مہم'' کے تحت ضلع بھر میں گلی محلوں اور شاہراؤں کو صاف کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرایا جارہا ہے۔ مین ہولز کو ڈھکن لگائے جا رہے ہیں اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے ، اس کے علاوہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلٹریشن پلانٹ فعال کئے جا رہے ہیں اور فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز کو بروقت تبدیلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے مزید کہا کہ شہری بھی عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں