شکارپور روڈ پر واقع بڑی سبزی منڈی بلدیاتی مسائل کا شکار ، نکاسی آب سسٹم مفلوج ہونے کی وجہ سے دکانداروں سمیت مزدور طبقہ پریشان

پیر 9 ستمبر 2019 17:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) شکارپور روڈ پر واقع بڑی سبزی منڈی بلدیاتی مسائل کا شکار ، نکاسی آب سسٹم مفلوج ہونے کی وجہ سے دکانداروں سمیت مزدور طبقہ پریشان حال ، سکھر میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کے خلاف مزدور سراپا احتجاج بن گئے ، لاکھوں روپے ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود منڈی میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں ، جنرل سیکریٹری سبزی منڈی تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شکارپور روڈ پر واقع سکھر کی قدیمی و تاریخ فروٹ اینڈ سبزی منڈی بلدیاتی مسائل کا شکار ہو گئی ہے ، گذشتہ دس روز نکاسی آب سسٹم مفلوج ہونے کے باعث دوکانوں ، مساجد کے سامنے اور سڑکوں پر گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے دکاندار سمیت مزدور طبقہ بھی شدید پریشان ہو گیا ہے گذشتہ روز نکاسی آب کی درستگی کے سلسلے میں سبزی منڈی کے مزدوروں کی بڑی تعداد نے عالم خان ، نذیر میرانی ، اعظم علی ملاح و دیگر کی قیادت میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعر ے بازی کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر سبزی منڈی کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارا دلانے کا پرزور مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن سبزی منڈی سکھر کے جنرل سیکریٹری شفیق الرحمن کمبوہ نے مارکیٹ کمیٹی اور بلدیہ اعلیٰ سکھر کا سبزی منڈی کو درپیش مشکلات حل نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اور سکھر میونسپل کارپوریشن سبزی منڈی سے ماہانہ لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرتی ہے مگر افسوس ٹیکس کی مد میں حاصل شدہ رقم کا پانچ فیصد بھی منڈی کے ترقیاتی کاموں پر خرچ نہیں کئے جاتے ہیں چھ روز قبل ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان اور میونسپل کمشنر پیر واحد بخش نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ نکاسی آب درست کر دیا جائیگا لیکن ابتک گندہ پانی نہیں نکلا جا سکا ہے ، ڈرینج سسٹم کی مشینری خراب کر دی گئی ہیں ، سبزی منڈی کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں روپے خرچ کر کے کبھی صفائی تو کبھی گٹروں کے ٹھکن لگواتے ہیں اور تو اور گٹر کی صفائی کیلئے 60ہزار روپے کا ٹھیکہ بھی بلدیہ اعلی ٰ کو دیا مگر کچھ نہیں ہوا سبزی منڈی کے مسائل حل تو درکنار ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، اور ایک سینٹری ورکر تک نہیں فراہم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شفیق الرحمن کمبوہ و دیگر عہدے داروں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی ، وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے سکھر اور اسکے گرد نواح میں حثیت کی حامل فروٹ اینڈ سبزی منڈی کو درپیش بلدیاتی و بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں