سطح سمندر سے ہزاروں میٹر نیچے ایسے معدنیاتی وسائل کے بڑے ذخیرے موجود ہیں جن کی مدد سے توانائی کا شعبہ ترقی کر سکتا ہے، صدر سیالکوٹ چیمبر

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کہا ہے کہ سطح سمندر سے ہزاروں میٹر نیچے ایسے معدنیاتی وسائل کے بڑے ذخیرے موجود ہیں جن کی مدد سے توانائی کا شعبہ ترقی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف ہمارا توانائی کا شعبہ ترقی کر سکتا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں