سمبڑیال،عمرا ن خان کا وزیراعظم بننا پوری قوم کی خوش قسمتی اورخوش نصیبی ہے،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 17 اگست 2018 22:38

سمبڑیال،عمرا ن خان کا وزیراعظم بننا پوری قوم کی خوش قسمتی اورخوش نصیبی ہے،رہنما تحریک انصاف
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی وسابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 76بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن ،سابق ایم پی اے وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کا وزیراعظم بننا پوری قوم کی خوش قسمتی اورخوش نصیبی ہے قوم کو ایک نڈر ،دیانتدار ،صادق وامین اور اصلی معنوں میں محب وطن لیڈر اوروزیراعظم ملا ہے ، حقیقت یہی ہے کہ پاکستان کو70سال کے بعد قائداعظم کاجا نشین بھی ملا ہے جس کی نہ زمین باہر، نہ دولت باہر نہ کوئی کاروبار باہر، نہ وڈیرہ ہے نہ سرمایہ دار ہے نہ فرقے باز نہ برادری کا دم بھرنے والا ،نہ لسانیت باز ہے آج کا یہ مقام کپتان نے 22سال کی جدوجہد سے حاصل کیا ہے عمران خان نہ تھکا ہے نہ جھکا ہے اورنہ ہی بکا ہے قوم نے بھی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے عمرا ن خان کو چن لیا ہے آج پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے قائدتحریک انصا ف عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ عمرا ن خان نے پورے ملک کو(ن)لیگ اورنواز شریف کے چنگل سے نجات دلا دی نواز شریف کی بادشاہت کو پائوں تلے رونددیا یہ جیت پوری قوم کی جیت ہے کیونکہ قوم نے اپنے ووٹ سے عمران خان اورپی ٹی آئی کو کامیابی دلائی ہے پورے ملک میں پی ٹی آئی کو کامیابی دلائی پورے ملک میں پی ٹی آئی کا نظریہ رائج ہوگیا نواز شریف کا بیانیہ قوم نے مسترد کردیا ہے اور ووٹ سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے عظیم نوری ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے پہلے سودن کی حکومت میں ہی تبدیلی اورمثبت تبدیلی دنیا دیکھے گی قوم نے اپنے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان اوربلے کو ووٹ دیا تھا کپتان اب اپنے ایجنڈے اورویژن پر چلے گا وعدے پورے ہوں گے ملک اوپر جائے گا قائدؒ اوراقبال ؒ کے خوابوں اورسوچ کے مطابق عمران خان پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں