سمبڑیال۔۔چوری ،ڈکیتی کی سات وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال زور سے محروم

منگل 6 فروری 2024 22:34

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) چوری ،ڈکیتی کی سات وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال زور سے محروم۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال کے قریب واقع نشاط کالونی میں واقع جرمن پلٹ اوورسیز محمد سلیمان کے گھر 4کس نامعلوم مسلح ڈاکوچھت کے راستے سیڑھیوں کا دروازہ گیس بتی سے کاٹ کر گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر15 تولے طلائی زیورات 90ہزار روپے نقدی ،1500یوروسمیت ،ایل سی ڈی ،یوپی ایس اوردیگر سامان چوری کر کے لے گئے ،کامونکی کا رہائشی شوز کا بیوپاری سمبڑیال سے 3لاکھ روپے ریکوری کرکے واپس جارہا تھا کہ رکشہ میں بھوپالوالہ کے قریب نامعلوم جیب تراش نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے نقدی 3لاکھ روپے نکال لیے پتہ چلنے پر جیب تراش رکشہ سے اُتر کر دوسرے موٹر سائیکل سوارساتھی کے ساتھ بھاگنے میں کامیا ب ہوگیا ،خریداری کے لیے بازار آئی ہوئی خاتون طارق محمود کی اہلیہ کے بیگ سے نقدی 5ہزار ،موبائل ،موڑ سمبڑیال میں واقع کاشف صدیقی کی دکان میں دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوداخل ہوگئے دکاندار کو یرغمال بناکر نقدی30ہزار اورموبائل فون مالیت 30ہزار ،ناظر حسین ،سجاد حسین ساکنان امریک پورہ ،کوٹھیالہ کے ڈیروںسے تین عدد بکرے 2 عدد بھیڑیں مالیت 2لاکھ 75 ہزار ،عقب کچہری سمبڑیال عمر شہزاد کا موٹر سائیکل مالیت 1لاکھ روپے نامعلوم چورچوری کر کے لے گئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں