سمبڑیال،پی پی 52 سے ن لیگی امیدواروں کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 10 فروری 2024 22:44

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) حلقہ پی پی 52 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں فاخر نشاط گھمن اور بیرسٹر جمشید غیاث نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروںارشد جاوید وڑائچ اوررانا عبدالستار خاں کی جیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی، فارم 45 کے مطابق 16 ہزار سے زائد لیڈ سے جیتا ہوں ،ریٹرنگ آفیسر نے دھاندلی سے ہرایا، اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے، فاخر نشاط گھمن کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 52 سے پاکستا ن تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امید وارفاخر نشاط گھمن اور حلقہ پی پی 53 سے امیدوار بیرسٹر جمشید غیاث نے قومی انتخابات میں اپنی شکست کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواستیں دائر کردی ہیں ،حلقہ پی پی 52 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے حلقہ کے عوام کا شکر گزارہوں جنہوںنے بھر پور اکثریتی ووٹ دے کر عمران خان اورمجھ سے بے انتہا محبت کا اظہار کیا فارم 45 کے مطابق میں 16 ہزار ووٹوں کی واضع برتری سے مخالف امیدوارارشد جاوید وڑائچ سے جیتا ہوا تھا اورریٹرنگ آفیسر نے فارم 47 پر مجھے دھاندلی سے شکست زدہ قرار دیا اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے اورخد اوند تعالیٰ کی نصرت سے انصاف ہمارے حق میں ہوگا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں