اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا جمعتہ المبارک کے پیش نظر مختلف یونین کونسلز کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 29 مارچ 2024 16:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک میں مساجد کے اردگرد سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے فرائی ڈے پلان کے تحت تحصیل سیالکوٹ کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور مسا جد کے اردگرد خصوصی صفائی کا اہتمام کروایا،چونا کاری کی تاکہ نمازی حضرات نماز جمعہ آسانی سے ادا کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور حرکتوں کا مہینہ ہے جو ہمیں پیار،محبت، بھائی چارہ اور امن و امان کا درس دیتا ہے لہذا ہم سب کو مل کر اس پر عمل کرنا چاہیے،ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے اور اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنا چاہئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں