سمبڑیال،عید منانے کے لیے گھر آنے والی کارسوارفیملی حادثے کا شکار

منگل 9 اپریل 2024 22:51

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) عید منانے کے لیے گھر آنے والی کارسوارفیملی حادثے کا شکار، سیمنٹ سے لدے ٹرک اورکار کی ٹکر کے باعث ایک ہی خاندان کے سات افراد شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ وزیرآباد روڈ جھاڑیانوالہ کے قریب سیمنٹ سے لدے ٹرک سے کارٹکراگئی جس کے نتیجہ میں کارسوار ایک ہی خاندان کے سا ت افراد جن میں میاں بیوی شمس دین ولد محمد صدیق اس کی اہلیہ زاہد ہ پروین چاربیٹیاں اون ،رمریم ،فاطمہ ،جنت جبکہ ایک بیٹا حسن شدید زخمی ہوگئے کار کر شمس خود چلارہا تھا ،فیملی والپنڈی سے اپنے آبائی گائوں دھبووالہ ڈاکخانہ سرجال تحصیل شکر گڑھ ،ضلع نارووال میں عید الفطر منانے کے لیے آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں