سیالکوٹ،بنیادی مرکز صحت میں ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل آفیسر سے جواب طلب

پیر 15 اپریل 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بنیادی مرکز صحت میں ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیبہ اقبال سے جواب طلبی کر لی گئی۔

(جاری ہے)

قائم مقام سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم مرزا نے بتایا کہ چار روز قبل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے بی ایچ یو بن باجوہ کے دورہ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل آفیسرڈاکٹر منیبہ اقبال سمیت دیگر سٹاف سے محکمانہ طور پر جواب طلبی کرلی گئی ہے،دورے کے وقت بی ایچ یو میں صرف ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے بی ایچ یو اور آر ایچ سی میں مریضوں کے علاج معالجے کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں