نائب تحصیلدار سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 13:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نائب تحصیلدار سیالکوٹ زویا چوہدری نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور اشیا کی قیمتوں،معیار و مقدار اور طلب و رسد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور نیلامی کے عمل کو صاف وشفاف بنانے کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو نیلامی کے عمل کی کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں