ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا عید الفطر پر 421 ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس

منگل 16 اپریل 2024 18:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421 مختلف ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کیا ۔ ریسکیواہلکاروں نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا۔ ان میں 198 سڑک کے، 15 آگ لگنے کے واقعات، 12 کرائم کیسز، 1 ٹرین کا حادثہ، 11 گرنے کے واقعات، 134 میڈیکل ایمرجینسیز جبکہ 50 مختلف ریسکیو آپریشنز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکارون نے بروقت ریسپانس کر کے 196 لوگوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 197 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا،اس دوران 14 افراد موقع پر ہی یا ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے عید الفطر کے دوران چاند رات اور عید گاہوں پہ بھی دوران عید نماز ڈیوٹی سر انجام دی، حادثات پر بروقت ریسپانس کے لیے مختلف جگہوں پر اور خصوصا تفریح گاہوں جیسے ہیڈ مرالہ پر کئی پوائنٹس بھی بنائے۔ریسکیواہلکاروں کے شانہ بشانہ ریسکیو سکاوٹس نے بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں