چئیر مین میونسپل کمیٹی سبی نے سال 2015-16کے لیے 15کروڑ 33لاکھ96ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:01

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء )میونسپل کمیٹی سبی کے چئیر مین حاجی محمد دواد رند نے سال 2015-16کے لیے 15کروڑ 33لاکھ96ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا ،بجٹ اجلاس کے کاروائی کے فرائض وائس چیرمین میر شہداد خان مری نے سرانجام دئیے ،اجلاس میں کونسلران نے بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ،تفصیلات کے مطابق چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد دواد رند نے سال 2015-16کے لیے 15کروڑ 33لاکھ 96ہزار کا بجٹ پیش کر دیا جسے کونسلروں نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا، بجٹ اجلاس کے کاروائی کے فرائض وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی میر شہداد خان مری نے کی۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس حاجی محمد دواد رند کی صدرات میں منعقدہوا ،اجلاس میں چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ،اکاؤنٹ آفیسر منظور احمد ،سیف اللہ سیلاچی ،سمیت کونسلروں کی اکثریت نے شرکت کی اجلاس میں کونسلروں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ میونسپل کمیٹی سبی کو کارپوریشن کا درجہ دیا جائے ،قرار داد کو کونسلروں نے متفقہ طور پر منظور کیا، اجلاس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد دواد رندنے سال 2015-16بجٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی نے مجموعی طور پر 15کروڑ 33لاکھ 96ہزار کا بجٹ متفقہ رائے سے منظور کرلیا ہے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 83لاکھ 33ہزار تین سو تینتیس روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات 12کروڑ 93لاکھ 5ہزار پانچ سو چالیس روپے اور نئے مشینری کی خریداری کی مد میں 2کروڑ روپے مختص کی ہے اجلاس سے چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی نے بھی خطاب کر تے ہوئے متفقہ طورپر بجٹ پیش کر نے پر ہاؤس کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں