سبی، پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیا ں برآمد کرکے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،

گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق مذہبی کالعدم تنظیم سے ہے، ، ڈی آئی جی پولیس سبی افتخارالحق

جمعرات 15 جنوری 2015 21:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) صدر پولیس نے دوران کاروائی گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیا ں برآمد کرکے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا دہشت گردوں کا تعلق پشاور سے ہے شبہ ہے گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق مذہبی کالعدم تنظیم سے ہے یہ بات ڈی آئی جی پولیس سبی افتخارالحق نے پکڑی گئی اسلحہ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی پی او میر محمد انور کھیتران ،ڈی ایس پی میر نصیب اللہ کھوسہ ،ایس ایچ اوصدر میر محمد نواز جتک موجود تھے ڈی آئی جی پولیس سبی افتخارالحق نے میڈیا کو بتایا کہ دو دہشتگرد پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ جن میں گیارہ عدد کلاشنکوف ،ایک عدد پسٹل ،ایک ہزار چھ سو راؤنڈ گولیا ں ٹوڈی کار کے خفیہ خانو ں میں چھپا کر براستہ ڈیرہ اسماعیل خان ،ژوب ،زیارت ،سبی سے ہوتے ہوئے اندرون سندہ سمگل کر نا چاہتے تھے ایس ایچ او صدر میر نواز جتک نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں دہشتگردوں میں سے شبہ ہے کہ ایک کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے انہوں نے کہا کہ کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او صدر اور اسکی ٹیم کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور اہم انکشافات سامنے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں