پہلا آل سبی چیمپیئن شپ بیاد حاجی شیر جان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلوچ کلب اور الندیم کلب کے درمیان کھیلا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:13

سبی۔5 0نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) پہلا آل سبی چیمپیئن شپ بیاد حاجی شیر جان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلوچ کلب اور الندیم کلب کے درمیان کھیلا گیا٬ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میر امیر محمد مری جبکہ صدر ٹورنامنٹ رسالدار لیویز میر عارف مری تھے ۔قبل ازین مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال ٹورنامنٹ کے صدر الحاج میر محمد جان مری کیا ٬ٹورنامنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک آزاد خان خجک٬ریٹائرڈ سیکشن آفیسر حاجی میاں نبی بخش٬قادر بخش لونی٬ماسٹر علی محمد خجک و دیگر نے شرکت کی ٬ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلوچ کلب نے الندیم کلب کو صفر کے مقابلہ ایک گول سے جیت کر اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی میر امیر محمد مری٬صدر میچ رسالدار لیویز میر عارف مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ہمارے والد حاجی میرشیر جان مری کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جبکہ کھلاڑیوں کے لیے سبی میں صحت مند کھیل کا موقع فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سبی کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں حاجی شیر جان مری کی کھیلوں کے حوالے سے جو خدمات رہی ہیں وہ تاحیات یاد رہیں گی اور مرحوم کے مشن کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے سبی میں صحت مند کھیلوں کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا تاکہ ہمارئے نوجوان منشیات سمیت دیگر منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور اپنی صلاحیات کو مثبت انداز میں اجاگر کرکے کھیل کے میدان میں اپنا اور علاقے کا نام روشن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں