تین روزہ سالانہ سبی نالے کی بھل صفائی مہم کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا، ایکسین پبلک ہیلتھ

بدھ 30 اکتوبر 2019 17:09

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) ایکسین پبلک ہیلتھ سبی نیاز احمد خواجہ خیل نے کہا کہ سبی میں تین روزہ سالانہ سبی نالے کا بھل صفائی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو یکم نومبر 2019سے شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کو مین نالے کی سالانہ بھل صفائی مہم کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی مین نالے کی بھل صفائی کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے بھل صفائی مہم یکم نومبر سے شروع ہوگا اور چار نومبر تک جاری رہے نالے کی بھل صفائی کے دوران محکمہ پبلک ہیلتھ سبی کی جانب سے شہریوں کو پینے کے لئے پانی کی فراہمی معطل رہے گی لہذا شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ضرورت کے مطابق پانی اسٹور کرلیں اور پانی کو ضائع کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں