سبی،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن، ہڑتال کی گئی

پیر 2 فروری 2015 18:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء ) سبی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پرتمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہی زمینداروں اور سیاسی جماعتی کا بلوچستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ بجلی کے بحران پر اگر کنٹرول نہیں کیا گیا تو قومی شاہرہ بلاک کر دے گے تفصیلات کے مطابق سبی اور گردونواح میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے لوڈشیڈنگ کی دورانیہ 20سے22گھنٹہ ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی اور سیاسی پارٹیوں کے اپیل پر شہر میں مکمل شٹرڈاوں ہڑتال کی گئی ہے اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزاور دوکانین اور مارکیٹیں بند رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ زمینداروں اور سیاسی جماعتی کے کارکنوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بلوچستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے ملک اسفند خان سیلاچی ،میر اسلم گشکوری ،یعقوب بلوچ ،سلطان دہپال ،میر جان محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی اور گردونواح میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث زمینداری تباہ ہوکر رہ گئی ہے اور زمینداروں کو کرڑوں روپے کا نقصانات کا سامنا ہے بجلی کے شدید بحران کے باعث کاروبار تباہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر اگر کنٹرول نہیں کیا گیا تو قومی شاہرہ بلاک کر دے گے ۔

مقررین نے کہا کہ انجمن تاجران نے بجلی کے لوڈشیدنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے اپنی تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بندکر کے یکجہتی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ کامیاب شٹرڈوان ہڑتال پر ہم انجمن تاجران اور شہریوں کے شکرگذار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں