ریلوے کالونی اور ریلوے اسٹیشن سبی میں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ٹرین ڈرائیوروں اور ریلوے ملازمین کا احتجاج

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 جون 2016 21:29

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 17جون۔2016ء )ریلوے کالونی اور ریلوے اسٹیشن سبی میں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ٹرین ڈرائیوروں اور ریلوے ملازمین کا احتجاج، جعفر ایکسپریس،بولان میل اور اکبر بگٹی ا یکسپریس کو روک لیا ،کئی گھنٹے تک ریلوے ٹریفک معطل رہی ،شدید گرمی میں روزے دارمسافروں خصوصاً خواتین اور چھو ٹے بچوں کو پریشانی کا سامنا، ڈرائیوروں نے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا ،تفصیلات کے مطابق گرمی کے آمد کے ساتھ ہی سبی ریلوے کالونی اور سبی ریلوے اسٹیشن میں پینے کے پانی کی شدیدبحران پیدا ہوا ہے پانی کی شدیدقلت کے باعث ریلوے مکین پانی کی فی ٹینکر سات سو سے لیکر ایک ہزار تک خریدنے پر مجبور ہیں ریلوے اسٹیشن پر اسٹالوں میں مشروبات کی منہ مانگے قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشن پر مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مسافروں کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے پانی کی قلت کے خلاف ٹرین ڈرائیوروں نے احتجاجا راول پنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکس پریس،کراچی سے آنے والی بولان میل اور بگٹی ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ٹرینوں کو سبی ریلولے اسٹیشن میں روکنے کے باعث شدید گرمی میں روزے دار مسافروں خصوصاً خواتین اور چھوٹے بچوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا رہاریلوے انتظامیہ اور ٹرین ڈرائیوروں کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کر کے ٹرینوں کی آمدو رفت بحال کر دی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں