یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ،بزرگان ملت کے باعث آزاد مملکت نصیب ہوئی جس کی قدر کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے،

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی عبدالعزیز رند

ہفتہ 11 اگست 2018 18:36

سبی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی عبدالعزیز رند اور وائس چیئرمین حاجی محمد حیات رند نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن ہمیں اپنے ملک کی تعمیروترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، بزرگان ملت کے باعث آج ہمیں آزاد مملکت نصیب ہوئی ہے جس کی قدر کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ،جشن آزادی کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغاں کیا جائے گا،صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ،میونسپل کمیٹی کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،صفائی کے لیے اضافی عملہ بھی تعنیات کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر کونسلر فقیر محمد رند، ظہیر بلوچ، خرم حفیظ،سید آفتاب شاہ ،علی خان چانڈیو ، محمد سلیم بنگلزئی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی اہمیت کسی غلام قوم بہتر انداز میں سمجھتی ہے جبکہ ہمیں اکابرین کی وجہ سے ایک آزاد مملکت ملی ہے جہاںپر ہم اپنے مذہبی و روایتی اور قومی تہوار آزادی کے ساتھ مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کی خاطر ہمیں اپنے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنا آنے والا کل بہتر اور محفوظ بنانا ہے تو اس کے لیے ہمیں اپنی نئی نسل کو معیاری تعلیم دینا ہو گی کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی انتہائی ملی یکجہتی و یگانگت اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائیں گیاور اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغان کیا جائے گا جبکہ قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں شہر کی اہم شاہراوں پر چونا ڈالنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اضافی عملے کو بھی تعنیات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں