سبی،پاکستانی قوم زندہ اور بہادر قوم ہے، امیر افضل اویسی

شہری یوم آزادی کوبھرپور اور قومی جذبے کے تحت منائیں اور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 اگست 2018 20:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر سبی امیر افضل اویسی نے کہا کہ 14اگست یوم آزادی کے دن سبی سمیت گردونواح میں بھر پوراور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی شہر کو سبز ہلالی پرچم و جھنڈیوں سے سجایا اور اہم سرکاری عمارتوں کوچراغا ں کیا جائے گا پوری قوم یوم آزادی شایان شان طریقے سے منا کر یہ ثابت کر دے کہ پاکستانی قوم زندہ اور بہادر قوم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ تجدید عہد کا مہینہ ہے یہ ماہ خوشیوں اور مسرتوں کا پیام لیکر آتا ہے انہوں نے کہاکہ مادر وطن ہم سب کی شان آن اور جان ہے وطن عزیز کے استحکام تعمیر و ترقی اور پائیدار امن کیلئے پوری قوم کو ایک سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست کے حوالے سے سبی کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے مکمل طورپر سجایا جائے گا اہم سرکاری عمارتوں پر چراغا ں کرنے اور شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہری یوم آزادی کوبھرپور اور قومی جذبے کے تحت منائیں اور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں