حکومت صوبائی سطح پر موثر معلومات تک رسائی کے لئے قانون کے نفاذکو عمل میں لایا جائے، سی پی ڈی آئی

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) سی پی ڈی آئی کے پروجیکٹ کوآرڈینٹربلوچستان عبدالرزاق بلوچ اوراوسس فاونڈیشن کے پروگرام منیجر رب نواز کھوسہ نے کہا کہ حکومت صوبائی سطح پر موثر معلومات تک رسائی کے لئے قانون کے نفاذکو عمل میں لایا جائے،ریاست اور عوام ایک دوسرے کے دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں اس لئے پبلک سیکٹر کے معلامات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ جہوری عمل میں معلوماتب تک رسائی انتہائی اہمیت کے حامل ہوتی ہے معلومات تک رسائی کے بابت بہتر طرز حکمرانی کرپشن میں خاطر خواہ کمی اور حکومتی اداروں پر عوامی اعتماد کی فضاء قائم ہوتی ہے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ صوبائی سطح پر معلومات تک رسائی کے موثر قوانین کانفاذ عمل میں لایا جائے انہوں نے بلوچستان فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ 2005کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قانون انتہائی غیر موثرہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پیچیدہ ہے جس کلے سبب یہ قانون سرکاری اداروںکے پاس معلومات تک مکمل رسائی فراہم نہیں کرتا اس کے علاوہ قانون میں موجود کئی حامیوں اور روکاٹوں کے باعث معلومات کے حصول کا طریقہ کار بہت ہی مشکل اور طویل ہے انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی اور دیگر صوبوں کی سطح پر معلومات تک رسائی کے موثر قوانین کا اطلاق کیا جا چکا ہے جس میں خیبر پختونخواہ کا قانون قابل ذکر ہے انہوں نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت حکومتی معاملات میںشفافیت لانے اورب عوامی شمولیت کے فروغ کے لئے صوبائی سطح پر آزادی اطلاعات کے قانون کو منسوخ کر کے معلومات تک رسائی کے موثر قانون میں تبدیل کیا جائے اور اس کا فوری نفاذ عمل میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں