وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 22:00

: سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے سبی آمد پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی.ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی اور پی ٹی آئی کے رہنما خان خجک تھے،حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت کے بنیادی سہولیات میسر آسکے ،صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کا سول ہسپتال کے موقع پر میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے سبی آمد پر صوبائی وزیر صحت نے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی.ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی اور پی ٹی آئی کے رہنما خان خجک بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت نے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری کے سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی کے حوالے سے بھی لوگوں صوبائی وزیر صحت کو شکایت کی جس پر صوبائی وزیر صحت نے مریضوں اور شہریوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی دور کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے دورے کے دوران مختلف وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی پے تاکہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں