سبی۔ صاحبزادہ پیر خالد سلطان کاجماعت الصالحین حاجی اشرف سلطانی سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 8 اکتوبر 2019 18:33

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم صاحبزادہ پیر خالد سلطان کا مرکزی چیف آرگنائزر جماعت الصالحین حاجی اشرف سلطانی سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ جگر گوشہ سلطان العارفین صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری ،سپریم کونسل جماعت اہل سنت صاحبزادہ سکندر سلطان ،صاحبزادہ حیات سلطان،صاحبزادہ سخی سلطان ،صاحبزادہ ڈاکٹر طارق سلطان،خلیفہ حاجی نذیر سلطانی ،خلیفہ ذوالفقار سلطانی،حاجی سعید الدین طارق،سید طاہر علی، سید جاوید شاہ ،و دیگر نے جماعت الحالحین سندھ کے چیف آرگنائزر حاجی اشرف سلطانی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ تمام اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت دے خانوادہ سلطان العارفین نے کہا کہ ہم سب آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں