سبی کا سالانہ تاریخی میلا 19 فروری کو شروع ہوگا

پیر 17 فروری 2020 22:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سبی کا سالانہ تاریخی میلا 2020 اپنے پورے آب وتاب سے 19 فروری کو شروع ہوگا واضح رہے کہ سبی میلے کا انتظار نہ صرف صوبہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو انتہائی شدت سے رہتا ہے ضلع سبی اور قرب وجوار والے علاقوں کے لوگوں کا یہ حال ہوتا ہے کہ وہ عید کے تہواروں کو اتنی تیاری اور خوشی نہیں مناتے جتنا وہ اس میلہ کے لئے کرتے ہیں اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے سکیورٹی کے انتہائی فول پروف اور موثر انتظامات کیے ہیں معزز مہمانوں کے لیے قیام و طعام کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے سبی میلے میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے خوبصورت پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں خصوصی طور پر اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا مظاہرہ ا مختلف اسکولوں کے طلبا وطالبات کی جانب سے قومی ملی نغمے اور فلاور شو کا زبردست مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ جانوروں کی نمائش پر گھوڑا ڈانس رقص ایف سی لڈی نیزابازی جمناسٹک موٹرسائیکل جمپ کے دلکش مظاہرے بھی شامل ہوں گے علاوہ ازیں زرعی و صنعتی نمائش میں خوبصورت اسٹالز چلڈرن اکیڈمی میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام نیلام گھر روزانہ رات کو محفل موسیقی کلچرل شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور لیٹ نائٹ میں آتش بازی کا زبردست مظاہرہ بھی روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ضلعی افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں جبکہ باہر سے آنے والے مہمانوں کے ساتھ ساتھ اچھا برتا رکھیں تاکہ وہ اس تاریخی میلے کو نہ صرف انجوائے کریں بلکہ واپسی پر اپنے ساتھ خوبصورت یادیں لے جاسکے انہوں نے کہا کہ مالداروں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں