ڈپٹی کمشنر سبی کی نگرانی میں ضلع سبی کے دہاڑی دار طبقہ غریب اور مستحقین 500 خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے

جمعرات 30 اپریل 2020 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی نگرانی میں ضلع سبی کے دہاڑی دار طبقہ غریب اور مستحقین 500 خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی اے ایس پی پولیس حسنین اقبال تحصیلدار سبی نصیراحمد ترین اور رسالدار لیویز محمدعارف اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ رات گئے تک اسٹیڈیم سبی میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی کی گرمی کے پیش نظر اور عوام کو اس بابرکت روزے کے مہینے میں گرمی اور تکلیف سے بچانے کے لیے راشن کی تقسیم کے لیے رات کا ٹائم مقرر کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو ہوا ہے ضلعی انتظامیہ نے دن رات محنت کرکے ایسے متاثرین کی لسٹیں مرتب کی جس کی روشنی میں ان متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مثبت اقدامات کیے گئے انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے اس پریشان حال بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے محکمہ پولیس لیویز اور ضلعی انتظامیہ کو رات گئے تک متاثرین میں راشن کی فراہمی میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں