اسسٹنٹ کمشنر سبی کی سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے ملاقات ،مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی

جمعرات 7 مئی 2020 23:49

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی نے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ آکر ان سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی صائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبیداللہ رند نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر محکمہ ہیلتھ سبی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ عید تک مؤخر کر دیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے وہ اس اہم مسئلے کو ضرور حل کرائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں