ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 7 جون 2021 23:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون اور محکمہ صحت کے آفیسران بھی موجود تھے پولیو مہم کے دوران 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ 210 موبائل ٹیمیں اور 48 فکس سائٹس ہونگی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے قطر ے پلائیں گی، انہوں نے والدین سے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطر پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کریں اور اپنے بچو ں سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ رہ سکے ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے پولیوکے خاتمے کیلئے بہت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور پولیو جیسے موذی اور جان لیوا مرض کو جڑسے اکھاڑپھیکنا قوم کے مفاد میں ہے اس لئے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوا کراپنے آنے والی نسل کوپولیو جیسے موذی اورجان لیوا مرض سے محفوظ کرلیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کیلئے سیکورٹی کا جامع اور موثر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے علماء کرام سے بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں