سبی کے پرامن ماحول کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا،سید زاہد شاہ

جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی بھی قبول نہیں لیویز فورس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے بہترانداز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی

ہفتہ 28 اگست 2021 23:45

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سبی کے پرامن ماحول کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی بھی قبول نہیں لیویز فورس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے بہترانداز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے تلی روڈ پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گرو کے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھننی گئی موٹرسائیکل موبائل فونز اور وارداتوں کے موقع پر استعمال کیے جانے والا اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے گرفتار ملزما ن سے تفتیش کی جارہی ہے جلد اہم کامیابی ملے گی کامیاب کاروائیوں میں حصہ لینے والے لیویز آفیسران واہلکاروں کو نقد انعامات تعریفی اسناد سے نوازہ جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر اجلاس روم میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا اس موقع پر تحصیل دار سبی نصیر احمد ترین نائب تحصیل دار محمد اقبال سومر،رسالدار لیویز لائن میر محمد عارف مری ، میر عبدالمالک بنگلزئی ، امیر بخش ، سپریٹنڈنٹ میر عبدالصمد بنگلزئی ، پی اے محمد اسلم خجک کے علاوہ لیویز اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہدشاہ نے بتایا کہ گرفتار ملزماں ٹیم ورک سے کام کرتے تھے مختلف مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہونے کے لئے کوئٹہ سے سبی آتے تھے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے موٹر سائیکل موبائل فونز چھنتے تھے سبی لیویز فورس نے جدید انداز سے جس محنت اور کامیابی کے ساتھ بختیار آباد میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے گروپ کو گرفتار کیا اسی طرز اور جدید انداز سے تحقیقات کرکے تلی روڈ پر وارداتوں میں ملوث تین ملزماں جس میں ساون ولد محمد مراد ، نصیب اللہ والد جنگل خان خیر محمد ولد محمد اسحاق کوکامیاب حکمت عملی سے گرفتار کیا جبکہ ان کا ایک ساتھی ساگ ولد خدابخش کی گرفتاری کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے جلد اس کو بھی گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں لائیں گے انہوں نے بتایاکہ گرفتارملزمان سبی کی عدالتوں میں پیش ہونے کے بعد واردات کرتے تھے اور فرار ہوکر سپزنڈ کے علاقہ میں اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوری کرتے تھے سبی لیویز فورس نے ان ملزماں کے خلاف تحقیقات شروع کیااورکامیاب حکمت عملی جدیدانداز سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے سبی لیویز فورس کسی کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرتی جو شخص جرائم میں ملوث پایا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف بھر پور ایکشن لیتی ہے کسی بے گناہ فرد کو کبھی تنگ نہیں کیا جاتا انہوں نے بتایا کہ تلی روڈ پر جس انداز سے چوری ڈکیتی کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا دراصل ہمیں کام سے روکنے کی کوشش تھی مگر کسی کو ہم اپنے کام میں مداخلت اور علاقہ کے امن کوخراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تحقیقات کررہے ہے اگر کسی فرد جرائم میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سبی سمیت دیگر علاقوں میں قبائلی عمائدین جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی نہیں کرتے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی وہی شخص کرتا ہے جو خود جرائم میں ملوث ہوتا ہے لیویز فورسز علاقہ کی قدیم فورس میں شمار ہوتے ہیں اپنے بہترین ٹیم ورک کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے ملزماں کی گرفتاری میں شامل لیویز آفیسران و اہلکاروں کو نقد انعامات تعریفی اسناد سے نوازہ جائے گا پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈی جی لیویز اسسٹنٹ کمشنر و ضلعی انتظامیہ مستونگ کا تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں