لیویز فورس نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،سید زاہد شاہ

علاقے میں لیویز فورس چوروں ڈاکوئوں کی سرکوبی کے لئے چھاپے مار رہی ہے بہت جلد دوسرے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 1 ستمبر 2021 00:46

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ سے وڈیرہ دیدار سیلاچی کی قیادت میں تلی گاؤں کے ایک وفد نے ملاقات کی وفد نے گزشتہ دنوں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر انہیں مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ جب سے ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ یہاں تعینات ہوئے ہیں چوروں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے چوری اور ڈکیتیاں کم ہوئی ہیں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں علاقے میں لیویز فورس چوروں ڈاکوئوں کی سرکوبی کے لئے چھاپے مار رہی ہے بہت جلد دوسرے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سبی شہر کو ایک مثالی شہر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں