سبی،شہر کی خوبصورتی اور صفائی میں میونسپل کمیٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی

بدھ 15 ستمبر 2021 00:23

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) شہر کی خوبصورتی اور صفائی میں میونسپل کمیٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے، عوامی حلقے سردیوں کی آمد سے پہلے ہی سیوریج نظام کو بہتر بنایا جارہاہے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی۔ تفصیلات کے مطابق سبی کی عوامی حلقوں کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی غلام عباس بوہڑ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور صفائی پر توجہ دینے اور سبی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے جب سے سبی کا چارج سمبھالا ہے شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی پہلے کی نسبت بہتر ہو رہی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف ستھرارکھنے میں میونسپل کمیٹی کا عملہ دن رات کام میں مصروف عمل ہے اور چیف آفیسر حاجی غلام عباس بوہڑ خود کام کی نگرانی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جہاں پر بھی کچرا جمع ہوتا ہے تو میونسپل کمیٹی کا عمل فورا پہنچ کر کچرے کوٹھکانے لگانے پہنچ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے چیف آفیسر کی جانب سے سردیوں کی آمد سے پہلے ہی سیوریج کے نظام کی کے لیے نالیوں کی صفائی کے عمل کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام عباس بوہڑ نے جب سے چارج سنبھالہ ہے شہر کی صفائی اور خوبصورتی کو برقراررکھے ہوئے ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام عباس بوہڑ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کچرا پڑا ہوا ہو اس کی نشاندہی فوری طور کریں تاکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ بروقت صفائی کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں