خدمت خلق ایک نیک جذبہ ہے اس جذبہ سے سرشارہوکر سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکارعوام کی خدمت میں مصروف ہیں،حاجی داؤد رند

بدھ 8 جولائی 2015 15:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) چےئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رندنے کہا کہ خدمت خلق ایک نیک جذبہ ہے اس جذبہ سے سرشارہوکر سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکارعوام کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں،سنگت ویلفیر سوسائٹی کے رضاکاروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرلٹ جیل سبی کے قیدیوں میں کپڑے اور راشن تقسیم کر نے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور سنگت ویلفیر سوسائٹی سبی کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جیل سپرینڈنٹ نوید الیاس، ڈپٹی سپرینڈنٹ میر محمد اکبر ابڑو، اسٹنٹ ڈپٹی سپرینڈنٹ میر طاہر ڈومکی ،آفس سپرنیڈنٹ میر ثناء اللہ گشکوری ،میر احسان گشکوری ،سنگت کے صدر میر حدث خان مری ،جنرل سیکرٹری سید مصطفی شاہ ،سابق یونین ناظم حاجی خالد خان ،پریس سیکرٹری سلیم گشکوری ، ،ریاض ندیم نیازی ،بابو مختیاربھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگت ویلفیئر سوسائٹی ہر موقع پر سبی کے غریب ،نادار اور مسکین شہریوں کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے ماہ رمضان میں مستحقین قیدیوں میں راشن اور کپڑے دینا بھی خدمت خلق کی ایک کڑی ہے جو کہ اجر عظیم ہے اس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے ہر شخص کو اس کار خیر میں سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کر نا چائیے انہوں نے سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حدث خان مری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، قبل ازیں سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حدث خان مری نے سنگت ویلفیئر سوسائٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اس موقع پر جیل سپرینڈنٹ نوید احمد نے سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اس نیک خدمت خلق کے جذبے کی تعریف کی

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں