حضور اکرم ؐ کی سیرت پر عمل کرکے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے ‘آقائے دوجہان کی محبت ہی اصل ایمان ہے تمام علماء کرام اور عاشق رسولؐ کو چاہیے کہ وہ آپ ؐ کے تبائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل پیرا کرتے ہوئے اخوت رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری کا اجلاس سے خطاب

منگل 6 دسمبر 2016 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا ہے کہ حضور اکرم ؐ کی سیرت پر عمل کرکے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے ‘آقائے دوجہان کی محبت ہی اصل ایمان ہے تمام علماء کرام اور عاشق رسولؐ کو چاہیے کہ وہ آپ ؐ کے تبائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل پیرا کرتے ہوئے اخوت رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں‘ 12ربیع الاول کو تمام جلوسوں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ روٹ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے اجلاس روم میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اہل سنت کے رہنما سائیس منیر احمد جان نقشبندی ، تحصیل دار سبی نصیر احمد ترین ، چیف آفسیر حاجی محمد خان سیلاچی ، ڈی ایس پی سٹی میر اکرم گشکوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری ، ، جماعت اہل سنت کے رہنما الحاج صاحبزاد ہ صوفی سلیمان نقشبندی ،پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رابط کمیٹی کے ممبر حافظ نذر علی القادری ، دعوت اسلامی کے وقار احمد عطاری ، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما صاحبزادہ سعد اللہ باروزئی ، میجر(ر) انجم ندیم منہاس، مولانا حاکم علی چشتی ، جمعیت علماء اسلام کے مولان محمدیحییٰ خان ، مولانا عبدالغفار ، مولانا محمد ادریس، مولانا خدا بخش، پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، صوبائی پریس سیکرٹری سید طاہر علی ، چیئرمین یوسی کرک محمد امین خجک کے علاوہ علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی نے حاصل کی ڈی ایس پی سٹی میر اکرم گشکوری ، چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی ، تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین نے سیکورٹی وصفائی کی صورت حال کا تفصیلی آگہی فراہم کی اجلاس تمام علماء کرام نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا کہ جشن ولادت کے موقع پر ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم بنی کریم ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کئے گئے ہیں تمام دیہی و شہری علاقوں میں نکالے جانے والے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے پویس ایف سی لیویز کے جوان اپنی خدمات سرانجام دیں گے علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ہم سب نے ملکر جشن ولادت کے موقع پر امن کا پیغام دیکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں