سکردو، اعجاز یوگوی اندھے قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ، دو ملزمان گرفتار

جمعرات 5 مئی 2022 20:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) اعجاز یوگوی اندھے قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز ولد ثنااللہ ساکن یوگو کی تشدد زدہ لاش گزشتہ دنوں کریس پل کے نیچے دریائے سے ملی تھی پولیس نے پوسٹ مارٹم کراکر ایس ایچ او تھانہ کریس نے ابتدائی طور پر 174 ض۔ف کے تحت کاروائی عمل میں لا تے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے ایس ایس پی گانچھے سلطان فیصل کو فوری طور تفتیش ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا حکم دیا تھا۔ ایس ایس پی گانچھے سلطان فیصل نے ایس ڈی پی او ڈغونی برکت اللّٰہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ہنگامی بنیادوں پر تفتیشی عمل کا آغاز کیا تھا جس کی ایس ایس پی خود نگرانی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مقتول کے والد مسمی ثنااللہ ولدعبدالکریم سکنہ یوگو نے نا معلوم شخص/اشخاص کے خلاف تھانہ کریس میں تحریری درخواست پیش کرنے پر ایس ایچ او کریس انسپکٹر جمال الدین نے نا معلوم اشخاص کے خلاف ایف آئی آر نمبر ,,،2/2022 بجرائم 302/311 PPC مقدمہ درج کر کے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی تھی۔

ایس ایس پی سلطان فیصل کی ھدایات اور رہنمائی میں برکت اللہ خان کی سربراہی میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بے گزشتہ رات ملزمان ساجد ولد عبدالرحیم اور جمیل ولد سکندر ساکنان یوگو کو حراست میں لے لیا ہے۔ گانچھے پولیس کی بروقت کاروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر اور ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے ایس ایس پی گانچھے سلطان فیصل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیا ہے تفتیشی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے اس اندھے قتل کیس کیلئے تشکیل دی گئی اسپیشل ٹیم کے سربراہ ایس ڈی پی او ڈغونی برکت اللہ، ایس ایچ او تھانہ کریس انسپکٹر جمال الدین، سب انسپکٹر محمد اسماعیل اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کا یقین دلایا ہے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں