ضلع جنوبی وزیرستان کی پولیس کالعدم قرار ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع

پیر 5 اپریل 2021 14:57

ضلع جنوبی وزیرستان کی پولیس کالعدم قرار ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2021ء) ضلع جنوبی وزیرستان کی پولیس کالعدم قرار ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع، باوثوق ذرائع کے مطابق پچھلے روز ڈی پی او سائوتھ وزیرستان شوکت علی نے تمام پولیس اہلکاروں سے پولیس کارڈ،اسلحہ،شلڈر پروموشن کے دستاویزات وغیرہ طلب کرلئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ میں خاصہ دار فورس کی نوٹفیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحقیقات طلب کرلی تھی یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں 4 ہزار کے قریب خاصہ دار فورس حاضر سروس ملازمین ہیں جس کے پیچھلے کئی مہینوں سے تنخواہیں بندہیں بے چاروں کی پینشن بھی ختم کیاگیا ہے دوسری جانب عوامی حلقوں میں تشویش کا لیر دوڑگیاہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں