جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن

انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ، بڑی تعداد میں دہشت گرد جہنم واصل، ایک فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کر گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اپریل 2023 20:33

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن
جنوبی وزیرستان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2023ء) جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں دہشت گرد جہنم واصل۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

 فائرنگ کے تبادلے میں 8 خطرناک دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ ایک فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کر گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہے، جبکہ ہلاک کیے گئے تمام دہشت گرد کئی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں