فاٹا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خیبرپختونخواہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں شامل کرنا خوش ائند ہے

ضلع جنوبی وزیرستان میں پچھلے 27سالوں کا احتساب کرکے مجرموں کو سزا دی جائے‘عوامی حلقوں کا مطالبہ

پیر 30 جولائی 2018 13:54

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) فاٹا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خیبرپختونخواہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں شامل کرنا خوش ائند ہے،فاٹا سے تلعق رکھنے والے قبائلی عوام نے حکومت کی مذکورہ فیصلہ کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ڈیپارٹمینٹ کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرکے عوام کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے میں تاخیر نہ کریں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کے مطابق فاٹاسیکرٹریٹ کرپشن کاگڑ ہے اور اس کے مکمل خاتمے کے بعد فاٹا ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔فاٹا سیکرٹریٹ میں صرف ان لوگوں کا کام ہوتاتھا جو کرپشن دینے میں ماہر تھا،عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں پچھلے 27سالوں کا احتساب کرکے مجرموں کو سزا دی جائے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں