وانا‘پاکستان پیپلز پارٹی کا امن وامان،موبائل نیٹ ورک تھری جی،فورجی اور ضلع جنوبی وزیرستان کے تمام دفاتر ٹانک سے وانا منتقل کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 11 جنوری 2019 16:45

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا امن وامان،موبائل نیٹ ورک تھری جی،فورجی اور ضلع جنوبی وزیرستان کے تمام دفاتر ٹانک سے وانا منتقل کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرہ وانا بازار میں ہوتے ہوئے اخوان مارکیٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوگیا۔

مظاہرہ پاکستان پیپلز پارٹی وانا کے صدر امان اللہ وزیر کے قیادت میں ہوا۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدرامان اللہ وزیر، سیکٹری جنرل ہمایون اختر اور احسان اللہ نے کہاکہ ضلع وانا سے دور 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تمام دفاتر ضلع ٹانک سے فوری طورپر وانا منتقل کیاجائے، اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وانا میں موبائل نیٹ ورک،تھری جی، فورجی اور اور امان وامان کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ وانا میں ائے روز شولام، اعظم ورسک سپین اور تنائی میں چوری، ڈکہ زنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اخر میں صدر امان اللہ وزیرنے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا مطالبات کو فوری طورپر بحال کریں نہ ماننے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی 18 جنوری کو دوبارہ احتجاجی دھرنا دینگے -

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں