اسلام آبادآزادی مارچ میں عوام پر واضح کردینگے موجودہ حکومت منتخب ہے یاسلیکٹڈ ہے،مولانا عبد الرشید

ضم شدہ اضلاع کے جنرل سیکرٹری کی زیر صدارت وانا میں آزادی مارچ اسلام آباد کے سلسلے میں ایک اگاہی کنونشن کا انعقادکیا گیا

پیر 23 ستمبر 2019 19:03

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں آزادی مارچ اسلام آباد کے سلسلے میں ایک اگاہی کنونشن کا انعقاد ہواجس کی صدارت ضم شدہ اضلاع کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدلراشید نے کی۔اس مو قع پر نائب امیر سابقہ فاٹا عبداللہ محسود،محمد رومان،خالدجان ڈپٹی پریس سیکرٹری،ساوتھ وزیرستان کے امیر مولانا میرزاجان،جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین اور پریس سیکرٹری مولانا جان محمد وزیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدلراشید نے کہاکہ اسلام آباد آزادی مارچ میں سابقہ فاٹا کے اضلاع سے ایک ہزار باوردی رضاکار مارچ میں سکیورٹی کے انتظامات پر مامور ہونگے۔صرف حلقہ وانا سے 120 رضاکار مارچ میں شرکت کرینگے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آبادآزادی مارچ میں ہم عوام پر یہ واضح کردینگے کہ موجودہ حکومت ایک منتخب حکومت ہے یاایک سلیکٹڈ حکومت ہے۔ اگر موجودہ حکومت ایک منتخب حکومت ہو توپھر پاکستانی عوام اس مارچ کو مسترد کردینگے۔بصورت دیگر عوام اس کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔جنوبی وزیرستان کے امیرنے کہاکہ ا سلام آباد ازادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیئے گھر گھر اور قریہ قریہ مہم چلائینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں