کروانا کا شکار اسسٹنٹ کمشنر لدھا جنوبی وزیرستان اللہ نور خان شیرانی کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا،کمشنر ڈیرہ

بدھ 8 جولائی 2020 22:26

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن جاوید خان مروت نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے کوروانا وائرس کے شکار ہونے اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی اور قبائلی صحافی فیاض خان برکی کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا ۔ برکی قو م سے تعلق رکھنے والے معروف قبائلی رہنما ملک عرفان الدین برکی کی جانب سے کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان کے ساتھ رابطہ کرنے پر جاوید خان مروت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے ۔

اس سے بچاؤ کے لئے ہر ایک قبائلی کو کردار ادا کرنا چائئے ۔انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی اور قبائلی صحافی فیاض خان برکی نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کوروانا وائرس کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لیا اور قبائلی عوام میں شعور اجاگرکرنے کے علاوہ ان میں ماسک اور یگر سامان بھی تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے خود کورونا وائرس کے شکارہونے والے اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی اور قبائلی صحافی فیاض خان برکی کو خصوصی ایوارڈ دئے جائیں گے ۔

قبائلی عمائدین اور قبائلی صحافیوں نے کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان جاوید خان مروت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے سی لدھااور قبائلی صحافی کو خصوصی ایوارڈ دینے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔اور دیگر لوگ بھی ان کے راہ پر چل کر کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں